0
Thursday 26 Feb 2015 16:12

خوش شکل خادمائیں سعودی بیگمات کے لئے خطرہ بن گئی ہیں، سعودی وزارت محنت

خوش شکل خادمائیں سعودی بیگمات کے لئے خطرہ بن گئی ہیں، سعودی وزارت محنت
اسلام ٹائمز۔ خوش شکل گھریلو خادماوں کے لئے سعودی عرب میں ملازمت کے مواقع دن بدن کم ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ سعودی بیگمات خوبصورت ملازمہ کی بھرتی کو اپنی عائلی زندگی کے لئے خطرہ محسوس کرنے لگی ہیں۔ گھریلو خادماوں کی بھرتی کے ایک ادارے سے منسلک اہلکار کا کہنا ہے کہ "اس بات کا قوی امکان ہے کہ سعودی مالکن خوش شکل خادمہ کی درخواست ملازمت یکسر مسترد کر دیں اور اس کے مقابلے میں بدشکل خاتوں کو گھریلو خادمہ رکھ لیں۔" گھریلو خادموں کے امور سے متعلق سعودی وزارت محنت کی ویب سائٹ کے مطابق چلی اور مراکش سے تعلق رکھنے والی گھریلو خادماوں کی بھرتی پر سعودی بیگمات کو سب سے زیادہ اعتراض ہوتا ہے۔ چلی سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین کو گھریلو ملازمہ، ڈرائیور، گورننس اور ہوم نرس کے طور پر ملازم رکھا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 443240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش