QR CodeQR Code

جلد بازی میں کی گئی 21 ویں آئینی ترمیم شکوک و شبہات کو جنم دے رہی ہے، جے یو آئی س

26 Feb 2015 21:35

اسلام ٹائمز: جمعیت علمائے اسلام (س) پنجاب کے نائب امیر مولانا رمضان علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں دینی مدارس پر چھاپوں اور علمائے کرام کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ بھاگٹانوالہ، ضلع سرگودہا میں جمعیت علمائے اسلام (س) پنجاب کے نائب امیر مولانا رمضان علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں دینی مدارس پر چھاپوں اور علمائے کرام کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ انہوں نے مساجد میں اذان کیلئے صرف ایک سپیکر استعمال کرنے کی ہدایت کو بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد قوم متحد نظر آ رہی تھی مگر 21 ویں آئینی ترمیم پاس کروا کر قوم کو پھر منقسم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ دینی حلقوں کو دبانے کی بجائے ان کے تحفظات دور کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 443330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/443330/جلد-بازی-میں-کی-گئی-21-ویں-آئینی-ترمیم-شکوک-شبہات-کو-جنم-دے-رہی-ہے-جے-یو-آئی-س

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org