0
Thursday 26 Feb 2015 14:09

یو اے ای کیجانب سے عذیر بلوچ کو آج پاکستانی حکام کے حوالے کئے جانے کا امکان

یو اے ای کیجانب سے عذیر بلوچ کو آج پاکستانی حکام کے حوالے کئے جانے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سرغنہ اور لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزم عذیر جان بلوچ کو یو اے ای حکام کی جانب سے آج پاکستانی حکام کے حوالے کئے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عذیر بلوچ کی حوالگی کے لئے کراچی پولیس اور رینجرز سندھ کے افسران پر مشتمل ایک ٹیم پہلے ہی دبئی میں موجود ہے، اور اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یو اے ای حکام کی جانب سے عذیر بلوچ کی حوالگی ملتے ہی پولیس ٹیم پاکستان روانہ ہو جائے گی۔ تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اس بات کا بھی امکان ہے کہ عذیر بلوچ کو کراچی لانے کے بجائے اسلام آباد لے جایا جائے۔ اس بات کا حتمی طور پر فیصلہ اعلیٰ حکام کی ہدایت اور عذیر بلوچ کی حوالگی کے بعد ہی کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 443341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش