0
Thursday 26 Feb 2015 15:48

یونیورسٹی انتظامیہ کے پتلے جلانے والے طالب علم خود جل گئے

یونیورسٹی انتظامیہ کے پتلے جلانے والے طالب علم خود جل گئے
اسلام ٹائمز۔ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے دو طلباء یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں یونیفارم جلاتے ہوئے خود جھلس گئے۔ پشاور یونیورسٹی میں انصاف سٹوڈنٹس کے طلباء یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ ان میں سے کچھ طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ کے پتلے جلانے کی کوشش کی، پتلوں کو لگائی جانے والی آگ دو طلباء کی یونیفارم میں بھی لگ گئی، جس سے وہ شدید جھلس گئے۔ دونوں طلباء کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ ایک طالبعلم کی ٹانگ اور دوسرے کا بازو بری طرح جھلس گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 443357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش