0
Thursday 26 Feb 2015 17:23
الیکشن کمیشن کا صرف سربراہ بدلا ہے نظام نہیں، احمد نواز انجم

ڈاکٹر طاہر القادری ایک انقلابی فکر کا نام ہے، مولانا علی اکبر کاظمی

ڈاکٹر طاہر القادری ایک انقلابی فکر کا نام ہے، مولانا علی اکبر کاظمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے مرکزی راہنماء احمد نواز انجم نے کہا ہے کہ ملک کو حقیقی قیادت انتخابات کے رستے ہی میسر آتی ہے۔ پاکستان کے سیاسی و انتخابی نظام پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ قائدین پارٹی فنڈ کے نام پر سرمایہ داروں سے دولت ہتھیا کر انہیں سینیٹ کے ٹکٹ جاری کریں تو جمہوری عمل اور اراکین اسمبلی اپنی ووٹ کے کروڑوں لیں تو یہ ہارس ٹریڈنگ کہلاتی ہے۔ الیکشن کمیشن کا صرف سربراہ بدلاہے نظام نہیں۔ آج بھی انتخابات کو شفاف بنانے بارے سارے فیصلے بدعنوان سیاست دان ہی کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک پی پی 06 کے زیر اہتمام چکری روڈ پر سندر شادی ہال میں منعقدہ امن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیمینار کا انعقاد ڈاکٹر طاہر القادری کی 64 سالگرہ کے حوالے سے کیا گیا تھا۔ احمد نواز انجم نے مزید کہا کہ سینیٹ کو بااختیار بنا کر اور اس کے براہ راست انتخابات منعقد کروا کر ملکی سیاست پر پنجاب کی اجارہ داری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ بدعنوان سیاست دان کرپشن کے ذریعے دولت کماتے ہیں اور پھر اس دولت کے زور پر اپنی سیاست مستحکم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آج یہ فیصلہ کرنے جا رہا ہے کہ الیکشن ٹریبیونلز میں ریٹائرڈ کی بجائے ہائی کورٹ کے حاضر سروس جج تعینات کئے جائیں جبکہ یہ بات ڈاکٹر طاہر القادری تین برس قبل کرنے کو کہی تھی۔

مقتدر طبقات کو ہماری باتیں سالوں بعد سمجھ آتی ہیں۔ سیمینار سے مجلس وحدت المسلمین راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل علامہ علی اکبر کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری شخصیت نہیں بلکہ ایک انقلابی فکر کا نام ہے۔ معروف کاروباری شخصیت فرخ ندیم، چوہدری افضل خان، راجہ ارشد اور چوہدری وقاص نے بھی سیمینار سے خطاب کیا اور ملک و ملت کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات پر روشنی ڈالی۔
خبر کا کوڈ : 443399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش