0
Thursday 26 Feb 2015 21:28

دہشتگردی اور داعش کا مقابلہ کرنیوالے ممالک کی حمایت کی ضرورت ہے، عراقی وزیر خارجہ

دہشتگردی اور داعش کا مقابلہ کرنیوالے ممالک کی حمایت کی ضرورت ہے، عراقی وزیر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی، امریکہ اور کئی ایشیائی ملکوں کے سفیروں سے ملاقات میں کہا کہ داعش کے دہشت گردوں نے اپنے مخالف ہر شخص کو قتل کرنے، عداوت و دشمنی اور تباہی و بربادی جیسی فکر کو رواج دیا ہے۔ انھوں نے دنیا کے مختلف ملکوں اور شہروں میں بہت سے لوگوں پر تکفیری دہشت گردی کے نظریات کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے داعش کے خطرے سے دوچار ملکوں کے ساتھ دنیا کے دیگر ملکوں کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق اور شام وہ پہلے ممالک ہیں کہ جنہیں داعش کے خطرے کا سامنا ہے اور دہشت گرد گروہ داعش شاید دوسرے ملکوں تک بھی پہنچ جائے۔ انھوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے بین الاقوامی اجلاسوں کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہدف صرف اجلاس کا انعقاد نہیں ہے بلکہ عملی نتائج فیصلوں پر عمل درآمد، دہشت گردی کی جڑوں کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے اتفاق رائے اور عملی تعاون اصل مقاصد ہیں۔ عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ سبھی ملکوں کو اس کے لئے کوشش کرنی چاہیے۔ اس ملاقات میں غیر ملکی سفیروں نے بھی داعش کے خلاف جنگ، عراق کی تعمیرنو اور عراقی پناہ گزینوں کی مدد کے حوالے سے عراق کے ساتھ تعاون کے لئے اپنے ملکوں کی آمادگی کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 443494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش