0
Thursday 26 Feb 2015 21:34

بدعنوانی کیس میں سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کے وارنٹ گرفتاری جاری

بدعنوانی کیس میں سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام ٹائمز۔ بنگلہ دیش کی عدالت نے بدعنوانی کیس میں سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ ڈھاکہ میں انسداد بدعنوانی کی خصوصی عدالت نے اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے۔ وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، خالدہ ضیا پر دو ہزار ایک سے چھ کے دوران اپنے دور حکومت میں ساڑھے چھ لاکھ ڈالر خرد برد کرنے کا الزام ہے۔ ملزم ثابت ہونے پر سابق وزیراعظم کو عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ 69 سالہ خالدہ ضیا کا کہنا ہے کہ خرد برد کے الزامات حکومت کی جانب سے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کو تباہ کرنے کی ایک سازش ہے۔
خبر کا کوڈ : 443496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش