QR CodeQR Code

سرگودہا، جماعت اسلامی کی جانب سے وزیرستان کے آی ڈی پیز میں امدادی چیکوں کی تقسیم

27 Feb 2015 11:57

اسلام ٹائمز: وزیرستان میں ضرب عضب کی وجہ سے در بدر افراد میں، جماعت اسلامی ضلع سرگودہا کی طرف سے بیس بیس ہزار کے چیک تقسیم کیے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلعی امیر جماعت اسلامی ضلع سرگودہا زبیر احمد گوندل اور نائب امیر جاوید اقبال چیمہ نے شمالی وزیرستان سے آئے ہوئے آئی ڈی پیز کو چیک دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنے آئی ڈی پیز بھائی بہنوں کو تنہا نہیں چھوڑا اور وہ ان کی بحالی تک ان کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاک افواج آئی ڈی پیز کی بحالی کے لیے کو شش کر رہے ہیں جو قابل تحسین ہے لیکن اس عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ تمام خاندان اپنا گھربار چھوڑ کر در بدر پھر رہے ہیں اور ان کو فراہم کی جانے والی امداد ضرورت سے بہت کم ہے۔ اس موقع پر تیرہ آئی ڈی پیز خاندانوں میں فی کس بیس بیس ہزار روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے گئے ۔


خبر کا کوڈ: 443555

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/443555/سرگودہا-جماعت-اسلامی-کی-جانب-سے-وزیرستان-کے-آی-ڈی-پیز-میں-امدادی-چیکوں-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org