0
Friday 27 Feb 2015 16:10

ملک کو درپیش چیلنجز نبرد آزما ہونے کیلئے قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے، الطاف حسین

ملک کو درپیش چیلنجز نبرد آزما ہونے کیلئے قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمان ملک اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں سینیٹ کے انتخابات میں ’’ہارس ٹریڈنگ‘‘ روکنے کے لئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک اور الطاف حسین کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور سینیٹ انتخابات میں ’’ہارس ٹریڈنگ‘‘ روکنے کے لئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ رحمان ملک سے ٹیلیفونک گفتگو میں الطاف حسین نے کہا کہ ملک اس وقت نازک صورتحال اور چیلنجز سے دوچار ہے، جس سے نبرد آزما ہونے کے لئے قومی اتفاق رائے اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 443658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش