0
Friday 27 Feb 2015 16:17

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کی پاکستان حوالگی میں اہم پیشرفت

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کی پاکستان حوالگی میں اہم پیشرفت
اسلام ٹائمز۔ کالعدم پیپلز امن کمیٹی اور لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر جان بلوچ کی پاکستان حوالگی میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اور انہیں ابو ظہبی کی سینٹرل جیل سے دبئی پولیس ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دبئی میں موجود پولیس ذرائع کے مطابق عذیر بلوچ ابوظہبی کی سینٹرل جیل میں قید تھا، اور جمعرات کو اسے دبئی پولیس کے ہیڈ کوارٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کو دبئی میں چھٹی ہونے کی وجہ سے عزیر بلوچ کی پاکستانی حکام کو حوالگی میں ایک 2 روز کی مزید تاخیر ہو سکتی ہے، کیونکہ عذیر بلوچ کے پاسپورٹ کی معیاد 2014ء ختم ہوگئی تھی، پاکستان منتقل کرنے کیلئے عذیر کے عارضی پاسپورٹ بنوانے کا کام آخری مراحل میں ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پاکستان منتقلی کے دوران کراچی ایئرپورٹ سے عذیر بلوچ کی منتقلی کے دوران کسی بھی غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے یہ بات بھی زیر غور ہے کہ عزیر بلوچ کو پہلے اسلام آباد منتقل کیا جائے اور پھر خفیہ طریقے سے اسے کراچی منتقل کر دیا جائے، تاہم ابتک پولیس ذرائع حتمی طور پر کسی بھی پروگرام کے بارے میں کچھ بتانے سے قاصر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 443660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش