0
Saturday 28 Feb 2015 00:45

گلگت جیل سے فرار ہونے والے دہشتگردوں کے گرد پولیس کا گھیرا تنگ

گلگت جیل سے فرار ہونے والے دہشتگردوں کے گرد پولیس کا گھیرا تنگ
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے گلگت جیل سے فرار ہونے والے دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔ مذکورہ دہشت گرد گزشتہ روز گلگت جیل سے فرار ہوئے تھے، جس کے بعد پولیس نے ان کا تعاقب کر کے انہیں مناور کے مقام پر گھیرے میں لے لیا ہے۔ جہاں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے دہشتگردوں میں سانحہ نانگا پربت کے مجرم حبیب الرحمان اور لیاقت شامل ہیں۔ پو لیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 443799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش