QR CodeQR Code

اسلام آباد میں داعش کی حمایت میں وال چاکنگ، حکام کی دوڑیں لگ گئیں

28 Feb 2015 08:44

اسلام ٹائمز: وال چاکنگ مٹانے کے لئے سی ڈی اے کے عملہ کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا۔ سی ڈی اے عملہ نے دونوں سیکٹروں میں وال چاکنگ کو ختم کیا۔ اعلیٰ حکام کی طرف سے متعلقہ تھانے کی سرزنش کرتے ہوئے پٹرولنگ سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) کی حمایت میں وال چاکنگ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ اور آئی نائن میں کی گئی۔ دونوں سیکٹروں میں دیواروں پر داعش کی حمایت اور ابوبکر البغدادی کی حمایت میں بھی نعرے لکھے گئے۔ صورتحال نوٹس میں آنے پر اعلیٰ حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔ وال چاکنگ مٹانے کے لئے سی ڈی اے کے عملہ کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا۔ سی ڈی اے عملہ نے دونوں سیکٹروں میں وال چاکنگ کو ختم کیا۔ اعلیٰ حکام کی طرف سے متعلقہ تھانے کی سرزنش کرتے ہوئے پٹرولنگ سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 443806

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/443806/اسلام-ا-باد-میں-داعش-کی-حمایت-وال-چاکنگ-حکام-دوڑیں-لگ-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org