0
Saturday 28 Feb 2015 10:43

کالعدم لشکر طیبہ پاک بھارت تعلقات میں رکاوٹ ہے، جیمز کلیپر

کالعدم لشکر طیبہ پاک بھارت تعلقات میں رکاوٹ ہے، جیمز کلیپر
اسلام ٹائمز۔ امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جیمز کلیپر نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کالعدم لشکر طیبہ کی مبینہ حمایت پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کا باعث رہے گی۔ امریکی سینیٹ کی آرمڈسروسز کمیٹی کی سماعت کے دوران امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کے عالمی خدشات کے جائزے سے متعلق اپنی رپورٹ میں جیمز کلیپر نے بتایا کہ 2014ء عالمی دہشت گردی کے لحاظ سے تاریخ کا بدترین سال ثابت ہوا۔ 2013ء میں دنیا بھر میں 11500 دہشت گرد حملوں میں 22 ہزار افراد اور 2014ء کے ابتدائی 9 ماہ میں 13 ہزار دہشت گرد حملوں میں 31ہزار افراد ہلاک ہوئے، مجموعی ہلاکتوں میں نصف صرف پاکستان، افغانستان اور عراق میں ہوئیں، انسانی تاریخ میں گذشتہ سال عالمی دہشت گردی کیلیے مہلک ترین سال ریکارڈ کیا گیا۔

جیمز کلیپر نے انتہا پسندی کے خطرے کے سنگین ارتقا پر کانگریس کے سامنے اس بات کی تصدیق کی اور بتایا کہ 180 امریکیوں نے شام اور عراق میں لڑنے کے لیے سفر کیا۔ 3400 سے زائد مغربی جنگجو عراق اور شام گئے۔ انھوں نے غیرملکی حکومتوں اور جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے سائبر حملوں کو ملک کو درپیش خطرات میں سرفہرست قرار دیا اور کہا کہ امریکی فوج سائبر حملوں سے نمٹنے کے لیے سائبر کمانڈ ترتیب دے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 443824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش