0
Sunday 1 Mar 2015 11:36

سرگودہا، کوٹ مومن میں جماعت اسلامی کے مرکز الاسلامی کی افتتاحی تقریب

سرگودہا، کوٹ مومن میں جماعت اسلامی کے مرکز الاسلامی کی افتتاحی تقریب
اسلام ٹائمز۔ سرگودہا کی تحصیل کوٹمومن میں جماعت اسلامی کے مرکز اسلامی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت کے رہنماوں نے کہا ہے کہ مرکز کی تعمیر سے فلاحی سرگرمیوں بڑھیں گی۔ ڈاکٹر مبشر صدیقی، رانا ندیم اور ضلعی امیر جماعت اسلامی زبیر احمد گوندل نے مرکز اسلامی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اﷲ کی راہ میں مال خرچ کرنے سے مال کم نہیں ہوتا، بلکہ برکت ہوتی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عنقریب مڈھ رانجھا میں 200 یتیم بچوں کی کفالت، 5 بڑے ہینڈ پمپ اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کے منصوبے شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اسلامی کی تعمیر سے کوٹ مومن میں اسلامی فلاحی سرگرمیوں کا اضافہ ہو گا، مرکز اسلامی میں ڈسپنسری قائم کی جائیگی۔ جماعت اسلامی کے رہنماوں نے کہا کہ ہم نے دین اور دنیا کو الگ کر دیا، حالانکہ اللہ کے نبی ص سب معاملات مسجد نبوی ؐ میں ہی طے کر تے تھے۔ 

جبکہ ضلعی امیر جماعت اسلامی زبیر احمد گوندل سے دفتر جماعت اسلامی میں مسیحی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی، پاکستان میں اقلیتوں کو حقوق دلانے کے لیے سرگرم ہے۔ انکا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خیبر پختونخوا کی اسمبلی میں یہ قراردا پیش کر چکے ہیں کہ آئین سے اقلیتوں کے لیے شامل اقلیت کا لفظ ختم کر کے ان کے لیے پاکستانی کا لفظ استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام غیر مسلموں کے حقوق کا بھی مکمل تحفظ یقینی بنانے کا حکم دیتا ہے اور جماعت اسلامی نے اپنے منشور میں یہ بات شامل کر رکھی ہے، حکومت اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کو یقینی بنائے۔
خبر کا کوڈ : 444128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش