QR CodeQR Code

جوہر آباد، مسلح افراد کا ایف آئی اے ٹیم پر تشدد، سرکاری دستاویزات پھاڑ ڈالیں

2 Mar 2015 09:09

اسلام ٹائمز: وفاقی تحقیقاتی ادارے کی طرف سے انسپکٹر یوسف کی سربراہی میں ٹیم ملزم شاہ جہاں کو گرفتار کرنے کے لیے ضلع خوشاب کے موضع روڈا پہنچی، تو ملزمان نے مزاحمت کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ خوشاب میں ملزم کی گرفتاری کے لئے جانے والی ایف آئی اے کی ٹیم مسلح افراد کے تشدد کا نشانہ بن گئی۔  وفاقی تحقیقاتی ادارے کی طرف سے انسپکٹر یوسف کی سربراہی میں ٹیم ملزم شاہ جہاں کو گرفتار کرنے کے لیے ضلع خوشاب کے موضع روڈا پہنچی، تو اس کے ساتھیوں عنایت اللہ وغیرہ نے اہلکاروں پر حملہ کر دیا، اور ان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سرکاری دستاویزات پھاڑ ڈالیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 444285

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/444285/جوہر-آباد-مسلح-افراد-کا-ایف-آئی-اے-ٹیم-پر-تشدد-سرکاری-دستاویزات-پھاڑ-ڈالیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org