0
Monday 2 Mar 2015 09:49

عالمی یوم خواتین، جماعت اسلامی عشرہ سیدہ خدیجة الکبریٰ منائے گی

عالمی یوم خواتین، جماعت اسلامی عشرہ سیدہ خدیجة الکبریٰ منائے گی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی شعبہ خواتین نے 8 مارچ، عالمی یوم خواتین کو امہات المومنین ؓ کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصل آباد سے جاری کیے گئے پریس ریلیز کے مطابق جماعت کے زیر اہتمام یکم سے 10 مارچ تک عشرہ سیدہ خدیجۃ الکبری ؓ منایا جائے گا۔ جماعت شعبہ خواتین فیصل آباد کی ضلعی ناظمہ فوزیہ محبوب نے المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشرہ سیدہ خدیجۃ الکبری ؓ کے دوران آپ ؓکی سیرت مطہرہ پر لٹریچر، ہینڈ بلز کی تقسیم، پوسٹر، سٹکرز اور بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 444292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش