QR CodeQR Code

یہ کیسے مسلمان ہیں جو اپنے مسلمان بھائیو کو قتل کرا رہے ہیں، سعدیہ عباسی

2 Mar 2015 13:38

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں منعقدہ انٹلیکچوئل فورم سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینٹر کا کہنا تھا کہ نواز زرداری کی سیاست سے شدید اختلافات ہیں، اٹھارہ کروڑ پاکستانیوں کے ملک میں زرداری، نواز، اسفندیار ولی اور عمران خان جیسے لوگ ہی بار بار کیوں برسراقتدار آرہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر روز سنی شیعہ مر رہے ہیں مگر حکمران صرف اخبار کی سرخیاں بنانے میں مصروف ہیں، سعودی عرب دنیا بھر سے لوگوں کو شام بھیج رہا ہے، یہ کیسے مسلمان ہیں جو اپنے مسلمان بھائیو کو قتل کرا رہے ہیں، اخوان المسلمین کو بھی سعودی عرب ختم کرنا چاہتا ہے جو ستر سال سے موجود ہے۔ سعودیہ کی مسلمان دشمنی سمجھ سے بالاتر ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ انٹلیکچوئل فورم بعنوان ''بیت ابراہیم (ع) اور انسانیت کا مستقبل'' سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینٹر کا کہنا تھا کہ نواز زرداری کی سیاست سے شدید اختلافات ہیں، اٹھارہ کروڑ پاکستانیوں کے ملک میں زرداری، نواز، اسفندیار ولی اور عمران خان جیسے لوگ ہی بار بار کیوں برسراقتدار آرہے ہیں۔ جن کی وجہ سے یہ ملک کمزور سے کمزور تر ہوتا چلا جارہا ہے۔ ہمارے ملک کا فنانس منسٹر کہتا ہے کہ چالیس ملین ڈالر میرے بچوں نے تھوڑی سی سرمایہ کاری کے ذریعہ کمائے۔ حالانکہ بڑے سے بڑے مالیاتی ادارے بھی ایسا نہیں کر سکتے۔ وزیراعظم کہتا ہے کہ بس سروس چلانی ہے اور پورے دو شہر توڑ ڈالے جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 444304

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/444304/یہ-کیسے-مسلمان-ہیں-جو-اپنے-بھائیو-کو-قتل-کرا-رہے-سعدیہ-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org