0
Monday 2 Mar 2015 21:10

کوئٹہ پولیو مہم سکیورٹی کی عدم فراہمی کیوجہ سے ملتوی

کوئٹہ پولیو مہم سکیورٹی کی عدم فراہمی کیوجہ سے ملتوی
اسلام ٹائمز۔ ضلع کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کا آج سے شروع ہونے والا دوسرا مرحلہ مطلوبہ سکیورٹی اہلکار کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کردیا گیا۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شہر کے مختلف علاقوں میں شروع ہونا تھا۔ تاہم پولیو کے رضا کاروں اور موبائل ٹیموں کو مطلوبہ سکیورٹی اہلکار کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کیا گیا۔ دوسرے مرحلے میں کوئٹہ کے 17 زونز میں دو لاکھ 15 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جانا تھے جبکہ کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کا پہلا مرحلہ گذشتہ ہفتہ مکمل کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 444334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش