0
Monday 2 Mar 2015 18:00

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر احسن نقوی نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں تنظیم کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی کی برسی کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 20 ویں برسی 7 اور 8 مارچ کو لاہور میں منائی جائے گی، ملک گیر دور جات کا سلسلہ مکمل ہوچکا ہے، برسی میں ہزاروں عاشقان شہید کی آمد متوقع ہے، برسی کے پروگرام کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ اس موقع پر امامیہ اسکاؤٹس شہید کے مرقد پر حاضری دیں گے اور سلامی پیش کرکے شہید کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 7 مارچ کو جائے شہادت پر شہید سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے یتیم خانہ چوک پر چراغاں کیا جائے گا اور ترانہ شہادت پیش کیا جائے گا۔ بعد ازاں شب شہداء و عزاداری کے لئے مریم مسجد علی رضا آباد میں تقریب منعقد ہوگی، جس میں معروف نوحہ خواں نوحہ خوانی اور علماء کرام خصوصی خطاب کریں گے۔ برسی کے دوسرے روز اسکاؤٹ سلامی ہوگی، جس سے مرکزی صدر تہور حیدری اور علامہ عبدالخالق اسدی خطاب کریں گے، افکار شہداء سیمینار سے جید علماء کرام سمیت مرکزی صدر تہور حیدری، علامہ سید اسد رضا بخاری، علامہ احمد اقبال رضوی اور علامہ عبدالخالق اسدی اور بیسیوں شخصیات خطاب کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر شہید کی برسی کی حوالے سے یادگار تصویری نمائش بھی لگائی جائے گی۔ برسی میں ڈاکٹرز، علماء کرام، کارکنان، سابقین آئی ایس او سمیت ہزاروں طلباء شریک ہوں گے، جبکہ خواتین کی بھی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 444397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش