0
Monday 2 Mar 2015 19:12

دہشتگردوں کا اعلان جنگ ملت تشیع سمیت پاکستان کے بھی خلاف ہے، سیرت عباس

دہشتگردوں کا اعلان جنگ ملت تشیع سمیت پاکستان کے بھی خلاف ہے، سیرت عباس
اسلام ٹائمز۔ شیعہ سیفٹی کے سیکرٹری جنرل سیرت عباس نے پاکستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نہ صرف ملت تشیع کو بلکہ اہلسنت سمیت اقلیتی برادری کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک منصوبہ بندی کے تحت شیعہ سنی تفرقہ کی آگ کو پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ملت تشیع پر مسلسل حملے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی ناکام کوشش ہیں۔ پاکستانی قوم بیدار ہوچکی ہے اور اس بات کا ادراک کرچکی ہے کہ دہشتگردی کی یہ جنگ فتنہ خوارج اور مسلمانوں کیے درمیان ہے۔ قوم دہشت گرد عناصر کے خلاف متحد ہوچکی ہے۔ ملت تشیع کا ماضی خون سے رنگین ہے۔ ہم ہمیشہ ظالمین کے خلاف اور مظلوموں کے حامی رہے ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا اعلان جنگ ملت تشیع کے خلاف ہی نہیں، بلکہ پاکستان کے بھی خلاف ہے، جبکہ ملت تشیع کو عقائد کی بنیا پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کالعدم تنظیموں پر پابندی کے علاوہ انکے حامیان اور سرپرستوں کو بھی گرفتار کیا جائے اور ان پر بھی پابندی عائد کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 444410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش