QR CodeQR Code

پاکستان کشمیریوں کی مرضی کیخلاف کوئی بات نہ مانے، سردار یعقوب

3 Mar 2015 11:46

اسلام ٹائمز: راولپنڈی میں کشمیری کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر پاک بھارت مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں نہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے کشمیری قیادت کو بھی شامل کیا جائے۔ مسئلہ کشمیر کے بغیر پاک بھارت مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں نہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز یہاں صادق آباد میں کشمیری کمیونٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع کی صدارت جموں و کشمیر یوتھ الائنس کے چیئرمین سردار شوکت محمود نے کی۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ راولپنڈی میں کشمیریوں کی بہت بڑی تعداد آباد ہے جو کسی حکومت کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اصولی موقف سے روگردانی نہیں کرنے دے گی۔ ہم اپنے شہداء کے لہو پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے درمیان ہماری سابق حکومتوں کی عدم دلچسپی کے باعث دوریان پیدا ہو چکی تھیں موجودہ حکومت نے دونوں خطوں کے درمیان غلط فہمیان دور کرنے کی کوشش کی۔ آج گلگت بلتستان کے پہاڑوں اور وادیوں میں کشمیر زندہ باد کے نعرے لگائے جاتے ہیں۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام یک جان دو قالب بن گئے ہیں۔ صدر آزاد کشمیر نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر پر وہی فیصلہ تسلیم کریں گے جو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہو گا۔ اس لیے حکومت پاکستان مذاکرات میں کشمیری قوم کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے ایسی کوئی بات تسلیم نہ کرے جو کشمیریوں کی مرضی کے خلاف ہو۔


خبر کا کوڈ: 444521

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/444521/پاکستان-کشمیریوں-کی-مرضی-کیخلاف-کوئی-بات-نہ-مانے-سردار-یعقوب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org