0
Tuesday 3 Mar 2015 21:26

خیبر پی میں 771 غیر رجسٹرڈ مدارس میں سے 145 انتہائی حساس قرار

خیبر پی میں 771 غیر رجسٹرڈ مدارس میں سے 145 انتہائی حساس قرار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پی کے میں 771 غیر رجسٹرڈ مدارس کا انکشاف ہوا ہے، جن میں سے 145 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ پولیس اور سپیشل برانچ نے مشترکہ طور پر مدارس کا ڈیٹا اکٹھا کیا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کل مدارس 3010 مدارس ہیں جن میں سے 2234 رجسٹرڈ ہیں۔ مدارس طلبہ اور مہتمم حضرات کے نام اور پتے کی تفصیلات جمع کرلی گئی ہیں۔ 26 فیصد مدارس غیر رجسٹرڈ ہیں۔ صوبے بھر کے مدارس کو انتہائی حساس کیٹیگری بی یا حساس کیٹیگری سی کی فہرست میں شمار کیا گیا ہے تاہم کسی بھی مدرسے کو انتہائی خطرناک کیٹیگری اے میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اسی طرح صوبے کا کوئی بھی مدرسہ غیر شدت پسند مدارس کی کیٹیگری ڈی میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ بنوں میں دیگر اضلاع کے مقابلے میں سب سے زیادہ 241 مدارس موجود ہیں۔ پشاور 232 مدارس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ صوبے میں 4608 غیر ملکی طلبہ بھی موجود ہیں۔ جن میں سب سے زیادہ پشاور میں ہیں جن کی تعداد 2454 ہے۔
خبر کا کوڈ : 444658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش