0
Tuesday 3 Mar 2015 20:41

بحرین، جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی رہائی کیلیے مظاہرے جاری

بحرین، جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی رہائی کیلیے مظاہرے جاری
اسلام ٹائمز۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق جمیعت الوفاق کے اسیر رہنما شیخ علی سلمان کی رہائی کے لیے بحرینی عوام کے مظاہرے گزشتہ پینسٹھ روز سے جاری ہیں۔ آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی عدلیہ تاخیری حربے استعمال کرتے ہوئے ملت بحرین کے حقوق کی بازیابی اور جمہوریت کے لیے مطالبات کرنے کی بنا پر شیخ علی سلمان کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بحرینی عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالیں اور کئی بحرینی شہریوں کو موت اور عمرقید کی سزا سنانے اور ان کی شہریت ختم کرنے کے اقدام کی مذمت کی۔ واضح رہے کہ بحرین میں دو ہزار گیارہ سے مظاہرے جاری ہیں اور عوام جمہوریت کے قیام سمیت اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے آل خلیفہ کی خاندانی آمریت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 444687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش