QR CodeQR Code

موسم کی خرابی کے باعث پاک فضائیہ کا میراج طیارہ ڈی آئی خان میں گر کر تباہ، دو پائیلٹ شہید

4 Mar 2015 18:01

اسلام ٹائمز: میراج ۵ تربیتی طیارہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ کے علاقے میرن پر پرواز کے دوران اچانک گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں دونوں پائیلٹ کے جاں بحق ہونے کا اندیشہ ہے، ڈی پی او کے مطابق طیارے کے ٹکڑے مل گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں انڈس ہائی وے کے قریب علاقہ میرن میں پاک فضائیہ کا میراج طیارہ موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جن کے جسد خاکی پاک فوج کی نگرانی میں رفیقی ائیربیس جھنگ منتقل کر دیئے گئے۔ پاک فضائیہ کے مطابق مذکورہ طیارہ رفیقی ائیربیس شورکوٹ جھنگ سے معمول کی پرواز پر تھا، کہ دن ساڑھے چار بجے ڈیرہ اسماعیل خان میں انڈس ہائیوے کے قریب میرن کے علاقہ میں آسمانی بجلی گرنے سے طیار ہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں سوار دو آفیسر ائیرکمانڈر شفقت، فلائٹ لیفٹیننٹ شعیب موقع پر شہید ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج اور پولیس کی نفری سمیت علاقہ کے عوام بڑی تعدا د میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جبکہ ضلع بھر میں ریسکیو کا کوئی ادارہ نہ ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں کافی دیر بعد شرو ع ہوئیں۔ اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ صادق بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے موبائل بھی چھین لئے، جس کی وجہ سے میڈیا کے نمائندوں کو کوریج میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


خبر کا کوڈ: 444862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/444862/موسم-کی-خرابی-کے-باعث-پاک-فضائیہ-کا-میراج-طیارہ-ڈی-ا-ئی-خان-میں-گر-کر-تباہ-دو-پائیلٹ-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org