0
Wednesday 4 Mar 2015 19:30

لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی کا معاملہ ایکبار پھر التواء کا شکار

لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی کا معاملہ ایکبار پھر التواء کا شکار
اسلام ٹائمز۔ کالعدم پیپلز امن کمیٹی اور لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر جان بلوچ کے دبئی میں کیس کی سماعت کے سبب ملزم کی پاکستان حوالگی کا معاملہ ایک بار پھر التواء کا شکار ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم پیپلز امن کمیٹی اور لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم عزیر جان بلوچ کی پاکستان کو حوالگی کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے، اور ملزم کی گرفتاری کے لئے جانے والے پولیس اور رینجرز کے افسران کے ویزوں کی میعاد بھی ختم ہونے والی ہے۔ عزیر بلوچ کی حوالگی کے لئے جانے والی پولیس ٹیم میں شامل ڈی ایس پی زاہد حسین کل پاکستان واپس لوٹیں گے، جبکہ دیگر افسران میں ایس ایس پی نوید خواجہ اور رینجرز کے میجر عدیل کے ویزوں کی معیاد ختم ہونے میں بھی دو روز باقی ہیں۔ دوسری جانب دبئی کی عدالت میں عزیر بلوچ کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت کل ہوگی، عدالت کی جانب سے ملزم کی پاکستان حوالگی پر کئی اعتراضات لگائے گئے ہیں، جبکہ عزیر بلوچ کے وکیل کی جانب سے ان کی دبئی میں سیاسی پناہ کے لئے درخواست بھی جمع کرائی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 444899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش