0
Wednesday 4 Mar 2015 19:36

عمران خان نے گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دیںے کا وعدہ کیا ہے، مرزا حسین

عمران خان نے گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دیںے کا وعدہ کیا ہے، مرزا حسین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق رکن اسمبلی گلگت بلتستان مرزا حسین نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے 20 لاکھ عوام پر عدم اعتماد کرتے ہوئے پنجاب سے کسی نااہل شخص کو گورنر لگایا جو کہ یہاں کے باشعور اور غیرت مند قوم پر ڈورون حملے کے مترادف ہے، 67 سالوں کے بعد ایک صوبائی سیٹ اپ کی حصول ممکن ہو سکا ہے، یہاں کے باسی کشمیر افیئرز سے جان چھڑانا چاہتے ہیں مگر نواز لیگ ہمیں کشمیر افیئرز میں یرغمال بنانے کی کوشش میں ہے۔ نواز لیگ کے عزائم پورے جی بی کی عوام پر عیاں ہو چکی ہیں لہٰذا آنے والے انتخابات میں پورے گلگت بلتستان نے نواز لیگ کا صفایا ہو جائے گا۔ عمران خان نے وعدہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کو وفاق میں اقتدار ملنے کی صورت میں  90 دنوں کے اندر گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ قومی اسمبلی و سینٹ میں نمائندگی دیکر یہاں کے عوام کے احساس محرومی کا خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے نوجوان آگے آئے اور تبدیلی کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچائے تاکہ الیکشن میں مخالفین کو شکست دے سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دنیور میں انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے پر ہجوم جلسے سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی غیر ملکی سرمایہ دار گلگت بلتستان میں ایک ہفتے کے اندر 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے مگر بر سراقتدار وفاقی حکومت اس علاقے سے مخلص نہیں، تحریک انصاف کو اقتدار ملنے کی صورت میں گلگت بلتستان کے تقدیر بدل دیگی۔
خبر کا کوڈ : 444901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش