QR CodeQR Code

اہلسنت والجماعت اور اسلامی تحریک کالعدم جماعتوں کی نئی فہرست میں بھی شامل

4 Mar 2015 20:30

اسلام ٹائمز: نیکٹا اجلاس میں پیش گئی فہرست میں لشکر جھنگوی، سپاہ محمد، جیش محمد، لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمدی بھی فہرست میں شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی کا اہم اجلاس میں کالعدم تنظیموں سے متعلق نئی فہرست پیش کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق، نیشنل کاؤنٹرٹیررازم اتھارٹی کا اہم اجلاس نیشنل کوآرڈینیٹر حامد خان اجلاس کی زیر صدرات اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں پولیس، سول انتظامیہ، اور حساس اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دہشتگردی کی فنڈنگ کے لیے استعمال ہونے والے اکاؤنٹس کی تفصیلات پر تبادلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کئے گئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ نیکٹا اجلاس میں کالعدم تنظیموں سے متعلق نئی فہرست پیش کی گئی۔ اہل سنت والجماعت اور اسلامی تحریک نئی فہرست میں بھی شامل ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ نئی فہرست میں دونوں کالعدم تنظیموں کے نام شامل نہیں ہونگے۔ فہرست میں لشکر جھنگوی، سپاہ محمد، جیش محمد، لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمدی بھی فہرست میں شامل ہیں۔ فہرست میں القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان، خدام الاسلام، جمیعت الانصر، جمیعت الفرقان، حزب التحریر، خیرالناس انٹرنیشنل ٹرسٹ شامل ہیں۔ بلوچستان لبریشن آرمی، اسلامک اسٹوڈنٹ موومنٹ آف پاکستان بھی نئی فہرست میں شامل ہیں۔ لشکر اسلام، انصارالاسلام، حاجی نامدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان بھی نئی فہرست میں شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 444920

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/444920/اہلسنت-والجماعت-اور-اسلامی-تحریک-کالعدم-جماعتوں-کی-نئی-فہرست-میں-بھی-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org