QR CodeQR Code

بحرین میں سعودی مداخلت کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز

4 Mar 2015 20:50

اسلام ٹائمز: سعودی عرب نے آل خلیفہ کے کہنے پر مارچ دوہزار گیارہ میں اپنے فوجی بحرین میں تعینات کئے تھے، آل سعود کے فوجیوں کی تعیناتی کا مقصد بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں اور تحریک کو کچلنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بحرین کے انقلابی گروہوں نے منگل کو جزیرہ سترہ میں احتجاجی مظاہرہ کر کے سعودی عرب کی قابض فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے چار برس قبل اسی دن آل سعود کی فوج بحرین میں داخل ہوئی تھی۔ آل سعود نے سپر جزیرہ کے نام سے بحرین میں اپنے فوجی اتار رکھے ہیں۔ بحرینی عوام نے اس سلوگن کے ساتھ آل سعود کی فوج کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اپنی تحریک شروع کی ہے کہ ہم سب استقامتی فورس ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق آل سعود کے قابض فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پہلے بحرینی نوجوان احمد فرحان کے والد نے سعودی فوجیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے بعد ایک بیان پڑھ کر سنایا جس میں قابض فوج کیخلاف مزاحمت جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔ بحرین میں انقلابی تنظیموں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آل سعود کے غاصب فوجیوں کے خلاف تحریک میں شرکت کریں۔ سعودی عرب نے آل خلیفہ کے کہنے پر مارچ دو ہزار گیارہ میں اپنے فوجی بحرین میں تعینات کئے تھے۔ آل سعود کے فوجیوں کی تعیناتی کا مقصد بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں اور تحریک کو کچلنا ہے۔ بحرینی عوام نے چودہ فروری دوہزار گیارہ سے ملک میں سیاسی اصلاحات اور جمہوریت کے حق میں اپنی انقلابی تحرک شروع کی تھی اس عرصے میں آل سعود کے فوجی آل خلیفہ کے کارندوں کے ساتھ مل کر بحرینی شہریوں پر مسلسل مظالم ڈھا رہے ہیں۔ آل سعود اور آل خلیفہ کے کارندوں نے چالیس مساجد بھی منہدم کردی ہیں جبکہ بحرین کی شاہی حکومت کے کارندوں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والوں کی تعددا ہزاروں تک پہنچ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 444924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/444924/بحرین-میں-سعودی-مداخلت-کے-خلاف-احتجاجی-تحریک-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org