0
Wednesday 4 Mar 2015 23:40

پنجاب میں 147 مدارس کو بیرونی فنڈنگ ہو رہی ہے، آئی جی پنجاب

پنجاب میں 147 مدارس کو بیرونی فنڈنگ ہو رہی ہے، آئی جی پنجاب
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب مصطفیٰ سوکھرا کا کہنا ہے کہ صوبے میں بیرونی ممالک کی امداد سے چلنے والے مدارس کی تعداد 147 ہے۔ اس سے قبل آئی جی پنجاب نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قوانین و انصاف کو اپنے تحریری جواب میں کہا تھا کہ پنجاب میں بیرونی امداد سے چلنے والے مدارس موجود نہیں ہے، جس پر کیمٹی نے حیرانی کا اظہار کیا تھا۔ کمیٹی کے بدھ یعنی آج ہونے والے اجلاس میں آئی جی پینجاب نے بتایا ہے کہ پنجاب پولیس وفاقی حکومت کی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر نفرت پھیلانے والوں کیخلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزارت داخلہ مدارس کے سربراہان کی مدد سے صوبے بھر کے تمام غیر رجسٹر مدارس کی رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ضلع ڈی جی خان کے علاقے رجہان جمالی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کے دوران نفرت پھیلانے میں ملوث مدارس کو سیل بھی کیا ہے۔ آئی جی نے کہا کہ پولیس صوبے بھر میں موجود تمام مدارس کی نگرانی کر رہی ہے۔ کیمٹی کے ممبران نے اس موقع پر پنجاب پولیس کے سربراہ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ صوبے بھر میں مدارس کی رجسٹریشن اور ان کی بیرونی ممالک سے ہونے والی امداد کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی جانے والی سفارشات پر فوری عمل درآمد کروائیں۔
خبر کا کوڈ : 444949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش