QR CodeQR Code

افغانستان سے اتحادی افواج کا 2014ء تک انخلا حتمی نہیں،پینٹاگون

19 Nov 2010 14:27

اسلام ٹائمز:پینٹاگون کے پریس سیکریٹری نے کہا ہے کہ یہ لازمی نہیں کہ افغان سیکیورٹی فورسز ملک کے ہر حصے میں ذمے داریاں ادا کرنے کی اہل ہو جائیں،اس لیے ہو سکتا ہے کہ کچھ فوجی اس ڈیڈ لائن کے بعد بھی افغان سیکیورٹی فورسز کی مدد کے لیے افغانستان میں رہیں


واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ افغانستان سے اتحادی افواج کا 2014ء تک انخلا حتمی نہیں ہے۔امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کے پریس سیکریٹری نے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2014ء میں افغانستان سے اتحادی افواج کا انخلا سب کی خواہش تو ہے،مگر یہ کوئی حتمی ڈیڈ لائن نہیں۔امریکا اس بارے میں پر امید ہے کہ افغانستان کی سیکیورٹی فورسز 2014ء تک ملکی سلامتی کے معاملات سنبھالنے کی اہل ہو جائیں گی،لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ امریکی اور اتحادی افواج کو افغانستان میں اپنے قیام میں توسیع کرنی پڑے۔
پینٹا گون کے پریس سیکریٹری نے مزید کہا کہ لزبن میں ہونے والی نیٹو سربراہی کانفرنس میں افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا کی تاریخ کی توثیق کی جائے گی،لیکن یہ لازمی نہیں کہ افغان سیکیورٹی فورسز ملک کے ہر حصے میں ذمے داریاں ادا کرنے کی اہل ہو جائیں،اس لیے ہو سکتا ہے کہ کچھ فوجی اس ڈیڈ لائن کے بعد بھی افغان سیکیورٹی فورسز کی مدد کے لیے افغانستان میں رہیں۔


خبر کا کوڈ: 44503

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/44503/افغانستان-سے-اتحادی-افواج-کا-2014ء-تک-انخلا-حتمی-نہیں-پینٹاگون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org