QR CodeQR Code

امریکی برانڈ جہاد ملت اسلامیہ کی رسوائی کا سبب بن رہا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

5 Mar 2015 17:52

اسلام ٹائمز: تنظیمات اہل سنت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں گھس کر اسامہ بن لادن کو مار سکتا ہے تو ہم افغانستان میں گھس کر ملا فضل اللہ کو کیوں نہیں مار سکتے، مذہبی و سیاسی ظالمان سے پاکستان کو پاک کرنے کا وقت آگیا ہے، امت مسلمہ کو کمزور کرنے کیلئے معاشی حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نجات کیلئے قوم نواز شریف نہیں راحیل شریف کی طرف دیکھ رہی ہے، فوج کے علاوہ تمام ریاستی ادارے ناکام ہوچکے ہیں، فرعونوں اور قارونوں نے ملک پر قبضہ کر رکھا ہے، بلوچستان میں پنجابیوں کو مارنے کیلئے بھارتی اسلحہ استعمال ہو رہا ہے، امریکی برانڈ جہاد ملت اسلامیہ کی رسوائی کا سبب بن رہا ہے، افغانستان میں بھارتی قونصل خانے دہشت گردی کے ٹریننگ کیمپ بنے ہوئے ہیں، سیاست اور مذہب کے فرعونوں نے ملک تباہ کر دیا ہے، عالمی سازس کے تحت مسلم معاشروں میں شدت پسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے، حکمران خود کو آقا اور عوام کو غلام سمجھنے کی سوچ چھوڑ دیں، نظام کی اصلاح ضروری ہوچکی ہے، ملک کو انتخابی، سیاسی، عدالتی اور انتظامی اصطلاحات کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں تنظیمات اہل سنت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے اہل سنت دشمن اقدامات سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچ رہا ہے، حکومت اس سے باز نہ آئی تو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے مزید کہا کہ امریکہ پاکستان میں گھس کر اسامہ بن لادن کو مار سکتا ہے تو ہم افغانستان میں گھس کر ملا فضل اللہ کو کیوں نہیں مار سکتے، مذہبی و سیاسی ظالمان سے پاکستان کو پاک کرنے کا وقت آگیا ہے، امت مسلمہ کو کمزور کرنے کیلئے معاشی حربے استعمال کئے جا رہے ہیں، ٹیکس چوری کرنے والے مگر مچھوں کو ریاستی گرفت میں لایا جائے، اسمبلیاں ٹیکس چوروں اور قرضہ خوروں سے بھری ہوئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 445125

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/445125/امریکی-برانڈ-جہاد-ملت-اسلامیہ-کی-رسوائی-کا-سبب-بن-رہا-ہے-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org