0
Thursday 5 Mar 2015 18:05

بانی تنظیم کی برسی میں ہزاروں افراد شریک ہونگے، احسن نقوی

بانی تنظیم کی برسی میں ہزاروں افراد شریک ہونگے، احسن نقوی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر احسن نقوی نے بانی تنظیم شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے حوالے سے جاری تیاریوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ برسی کی تقریب کیلئے تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں، برسی میں ملک بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ برسی کی تقریبات 2 روز تک جاری رہیں گی، 7 مارچ کی شب کو شب شہداء عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ تقریب میں شہید نقوی کا خانوادہ شریک ہوگا، معروف قاری منیر الحسن جعفری دعائے کمیل کی تلاوت کریں گے۔ شہید کی زندگی پر مبنی ڈاکومینٹری بھی دکھائی جائے گی۔ بعدازاں معروف نوحہ خواں عارف بلتسانی اور رضوان علی نوحہ خوانی کریں گے اور عزاداری ہوگی۔ احسن نقوی نے بتایا کہ 8 مارچ کی صبح امامیہ اسکاؤٹس شہید کے مرقد پر حاضری دیں گے اور اسکاؤٹ سلامی پیش کرکے شہید کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

7 مارچ کو جائے شہادت پر شہید سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے یتیم خانہ چوک پر چراغاں کیا جائے گا اور ترانہ شہادت پیش کیا جائے گا، بعد ازاں شب شہداء و عزاداری کے لئے مریم مسجد علی رضا آباد میں تقریب منعقد ہوگی، جس میں معروف نوحہ خواں نوحہ خوانی اور علماء کرام خصوصی خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں مرکزی صدر تہور حیدری، ناصر شیرازی، انصر مہدی چیف اسکاؤٹس خطاب کریں گے۔ افکار شہداء سیمینار سے جید علماء کرام سمیت مرکزی صدر تہور حیدری، علامہ سید اسد رضا بخاری، علامہ احمد اقبال رضوی، رفیق شہید کے خانوادہ اور بیسیوں شخصیات خطاب کریں گی۔ اس موقع پر شہید کی برسی کی حوالے سے یادگار تصویری نمائش بھی لگائی جائے گی۔ برسی میں ڈاکٹرز، علماء کرام، کارکنان، سابقین آئی ایس او سمیت ہزاروں طلباء شریک ہونگے جبکہ خواتین کی بڑی تعداد کی شرکت بھی متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 445126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش