0
Thursday 5 Mar 2015 21:30

حماس کو دہشت گرد قرار دینے کے خلاف لبنان میں احتجاج

حماس کو دہشت گرد قرار دینے کے خلاف لبنان میں احتجاج
اسلام ٹائمز۔ بیروت میں مصری عدالت کی جانب سے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیئے جانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج ہوا۔ واضح رہے کہ اسلامی ممالک کی جانب سے شدید عوامی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ لبنان میں بھی عوام نے مصری عدالت کے فیصلے کو اسرائیل نوازی پر مبنی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی، ہزاروں لبنانی شہریوں نے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ قبل ازیں فلسطین کی یوتھ اینڈ سپورٹس فاؤنڈیشن نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فیصلہ پوری فلسطینی قوم کی توہین کے مترادف ہے۔ فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے بھی فیصلے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 445145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش