0
Thursday 5 Mar 2015 21:42

اسلام آباد کی مساجد میں اذان اور نماز کا ایک ہی وقت مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کی مساجد میں اذان اور نماز کا ایک ہی وقت مقرر کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ دارالحکومت کی تمام مساجد میں اذان اور نماز کا ایک ہی وقت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد اور گرد نواح میں ایک ہی نظام صلوٰۃ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت دارالحکومت کی تمام مساجد میں ایک ہی وقت میں اذان اور نماز کا وقت مقرر کیا جائے گا، جب کہ نماز کے اوقات کے دوران مقامی مارکیٹیں بھی بند رہیں گی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے اس حوالے سے 10 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی، جو اذان اور نماز کے اوقات طے کرنے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 445150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش