QR CodeQR Code

دینی مدارس کا مسلمانان پاکستان ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، مولانا عبدالاکبر چترالی

5 Mar 2015 21:49

اسلام ٹائمز: جمعیت اتحاد العلماء خیبر پختونخوا کے صدر کا کہنا ہے کہ نام نہاد عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ مسلمانوں کی نہیں بلکہ امریکہ کی ضرورت ہے، عالمی دہشت گرد خود امریکہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دینی مدارس اور علماء کرام معاشرے میں اصلاح و اخوّت اور یکجہتی کے لئے صدیوں سے عملی جہاد میں مصروف ہیں، قیام پاکستان اور نظریہ پاکستان کی بقا کے لئے دینی مدارس اور علماء کرام کا کردار ناقابل فراموش ہے، دینی مدارس اور علماء کرام کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کا مقصد سیکولر طبقے اور امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے، دینی مدارس کو دہشت گردی کا اڈہ ور علماء کرام کو دہشت گرد قرار دینا امریکا کی پالیسی ہے۔ لیکن دینی مدارس کا مسلمانان پاکستان ہر قیمت پر تحفظ کریں گے۔ دہشت گردی کو دینی مدارس اور مذہب سے نہ جوڑا جائے، نام نہاد عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ مسلمانوں کی نہیں بلکہ امریکہ کی ضرورت ہے، عالمی دہشت گرد خود امریکہ ہے، پاکستان میں اب انقلاب کا آغاز قبائلی علاقوں سے ہوگا اور قبائلی ہی ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کریں گے اور امریکی عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صدر جمیعت اتحاد العلماء خیبر پختونخوا کے صدر اور سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے خار باجوڑ میں تحفظ دینی مدارس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


خبر کا کوڈ: 445154

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/445154/دینی-مدارس-کا-مسلمانان-پاکستان-ہر-قیمت-پر-تحفظ-کریں-گے-مولانا-عبدالاکبر-چترالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org