0
Thursday 5 Mar 2015 21:51

روس نے ماسکو کی جیل میں بند یوکرائینی پائلٹ کی رہائی کے امکان کو مسترد کر دیا

روس نے ماسکو کی جیل میں بند یوکرائینی پائلٹ کی رہائی کے امکان کو مسترد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ روسی صدر کے ترجمان دیمتری پسکوف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں یوکرین کے اس پائیلٹ کو رہا نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے ماسکو میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں اس پائیلٹ کی رہائی کیلئے روسی صدر ولادی میر پوتن کے نام یوکرینی صدر پٹرو پورو شنکوف کے مراسلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کے پائیلٹ ساچنکو پر مشرقی یوکرین میں روس کے دو صحافیوں کے قتل کا مقدمہ چل رہا ہے اور جب تک سماعت مکمل نہیں ہو جاتی اس پائیلٹ کے مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ واضح رہے کہ اس پائیلٹ کو یوکرین کے حکومت مخالفین نے گذشتہ سال جون کے مہینے میں پکڑ لیا تھا جسے جیل بھیجے جانے سے قبل نفسیات سے متعلق روس کے ایک طبی مرکز روانہ کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 445155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش