0
Friday 6 Mar 2015 19:34

روسی نمائندہ مشرقی یوکرین روانہ، متاثرین کی مالی امداد کریں گے

روسی نمائندہ مشرقی یوکرین روانہ، متاثرین کی مالی امداد کریں گے
اسلام ٹائمز۔ روس کے ہنگامی حالات کی وزارت کے ترجمان الیگزنڈر نے کہا ہے کہ اس وزارت خانے کا نمائندہ مشرقی یوکرین میں دونیسک کیلئے روانہ کر دیا ہے۔ روس کے اس وزارت خانے کے ترجمان کے مطابق روس کا یہ نمائندہ دونیسک میں "زاسیادکو کان " میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ کی امداد کے مقصد سے مشرقی یوکرین روانہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ روس کے ایلیوشین 76 قسم کے طیارے کے ذریعے مشرقی یوکرین کیلئے چالیس ٹن انسان دوستانہ امداد روانہ کی گئی ہے جس میں خوراک اور دوائیں بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مشرقی یوکرین میں دونیسک میں واقع "زاسیاد کوکان" میں ہونے والے دھماکے پینتیس کارکن ہلاک ہوئے ہیں۔ جس وقت یہ دھماکہ ہوا اس وقت کان میں دو سو تیس افراد کام کر رہے تھے۔ اس کان میں سنہ دو ہزار سات میں بھی اسی قسم کا تاہم اس سے کہیں زیادہ شدید دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک سو ایک افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 445348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش