0
Friday 6 Mar 2015 19:49

امریکہ، کانگریس کی سابق اسپیکر نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا خطاب امریکا کی تذلیل ہے

امریکہ، کانگریس کی سابق اسپیکر نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا خطاب امریکا کی تذلیل ہے
اسلام ٹائمز۔ امریکی کانگریس کی سابق اسپیکر اور ڈیموکریٹک رہنما نینسی پلوسی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کو امریکا کی تذلیل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوباما انتظامیہ اس کوشش میں لگی ہوئی ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکا جائے اور اس سلسلے میں نیتن یاہو نے امریکی صلاحیتوں پر شک کیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ انتہائی نرم شرائط پر ایران کو جوہری سرگرمیاں ترک کرنے پر راضی کیا جا رہا ہے۔ امریکا میں اپنے قیام کے دوران نیتن یاہو سے کسی بھی اعلی امریکی عہدیدار نے ملاقات نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 445353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش