0
Friday 19 Nov 2010 22:50

میرانشاہ میں گاڑی پر ڈرون طیارے کا میزائل حملہ،تین افراد ہلاک

میرانشاہ میں گاڑی پر ڈرون طیارے کا میزائل حملہ،تین افراد ہلاک
 پشاور:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے نورک میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ میرانشاہ سے سترہ کلومیٹر کے فاصلے بنوں سپر علی روڈ پر گاڑی پر جاسوس طیارے نے چار میزائل فائر کیے،جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
جنگ نیوز کے مطابق میرانشاہ کے علاقے میں گاڑی پر میزائل حملہ میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق میرانشاہ کے ملحقہ علاقوں ٹول خیل میں جاسوس طیارے سے گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔جاسوس طیارے سے چار میزائل فائر کئے گئے،میزائل حملے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔حملے کے بعد علاقے میں جاسوس طیارے کی پروازیں جاری رہی۔
خبر کا کوڈ : 44536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش