QR CodeQR Code

بنوں سے تحریک طالبان کا اہم دہشتگرد گرفتار

6 Mar 2015 20:42

اسلام ٹائمز: آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں کے قریب سرائے نورنگ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرکے سرگانہ رسول خان نامی دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ بنوں کے قریب سرائے نورنگ سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں کے قریب سرائے نورنگ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرکے سرگانہ رسول خان نامی دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ جس سے بھاری مقدار میں اسلحہ، 3 جعلی پاسپورٹس اور 100 شناختی کارڈ بھی برآمد کیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 445370

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/445370/بنوں-سے-تحریک-طالبان-کا-اہم-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org