0
Friday 6 Mar 2015 22:15

پھر ثابت ہو گیا کہ پیسہ طاقتور اور ادارے کمزور ہیں، طاہرالقادری

پھر ثابت ہو گیا کہ پیسہ طاقتور اور ادارے کمزور ہیں، طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے نام پر پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی منڈی لگی اورتماشا ہوا۔ عوامی تحریک کے مرکزی میڈیا سیل میں رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن سے ایک روز قبل رات کے اندھیرے میں جاری ہونیوالے صدارتی آرڈیننس نے پارلیمنٹ کی اہمیت اور اصلیت ظاہر کر دی، پھر ثابت ہو گیا کہ ملک میں پیسہ طاقتور اور ادارے کمزور ہیں، اراکین اسمبلی کو پنجروں میں بند کر کے پولنگ بوتھ تک لایا جاتا رہا، لیکن الیکشن کمیشن کا کہیں وجود نظر نہیں آیا، وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو رشوت دی، ایک ہفتے کھانے کھلائے اور الیکشن اپنے نام کر لیا۔ انھوں نے الزام لگایا کہ ایسی پارلیمنٹ اورایسی سینیٹ کی قانون سازی کی کیا اخلاقی حیثیت ہو گی، جعلی جمہوریت اور جعلی الیکشنوں سے غریب عوام کے کبھی حالات نہیں بدلیں گے۔ طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے فراڈ اور نامکمل سینیٹ الیکشن کرانے کا ریکارڈ بھی موجودہ حکمرانوں نے اپنے نام کر لیا، خرید و فروخت کے حوالے سے اپنی پوزیشن بہتر کرنے کے لیے فاٹا کے الیکشن کو اسٹاپ لگوایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ جب تک فاٹا کے الیکشن نہیں ہوں گے، تب تک سینیٹ کا ایوان مکمل نہیں ہو گا، نہ ہی سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن ہو سکے گا۔ انھوں نے کہا کہ جس استحصالی نظام کی یہ اسٹیٹس کو کی قوتیں محافظ ہیں، اس نظام کو بھی نہیں چلنے دے رہیں۔
خبر کا کوڈ : 445398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش