QR CodeQR Code

سینیٹر روبینہ خالد کو سینیٹ میں بطور ڈپٹی چیئرپرسن لائے جانیکا امکان

7 Mar 2015 16:03

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق، پیپلزپارٹی میں چیئرمین سینیٹ کیلئے تاحال کسی نام پر اتفاق نہیں سکا۔ چیئرمین کے عہدے کیلئے فاروق ایچ نائیک، رحمان ملک، تاج حیدر اور رضا ربانی کے ناموں پر بھی مشاورت جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے سینیٹر روبینہ خالد کو سینیٹ میں بطور ڈپٹی چیئرپرسن لائے جانے کا امکان ہے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سینیٹر روبینہ خالد کو سینیٹ میں بطور ڈپٹی چیئرپرسن لائے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے پیپلزپارٹی دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی سے مشاورت کریگی۔ ذرائع کے مطابق، پیپلزپارٹی میں چیئرمین سینیٹ کیلئے تاحال کسی نام پر اتفاق نہیں سکا۔ چیئرمین کے عہدے کیلئے فاروق ایچ نائیک، رحمان ملک، تاج حیدر اور رضا ربانی کے ناموں پر بھی مشاورت جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 445527

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/445527/سینیٹر-روبینہ-خالد-کو-سینیٹ-میں-بطور-ڈپٹی-چیئرپرسن-لائے-جانیکا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org