QR CodeQR Code

عشرہ دعوت کے دوران ملک بھر سے ایک کروڑ لوگوں کو جماعت کا ممبر بنایا جائے گا، سردار ظفر حسین

7 Mar 2015 17:25

اسلام ٹائمز: دارالسلام میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے 2015ء کو رابطہ عوام مہم کا سال قرار دے کر بڑے پیمانے پر ممبر سازی مہم چلانے کا فیصلہ کیا، اس سلسلے میں 3 اپریل سے 12 اپریل تک عشرہ دعوت منایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں جماعت اسلامی پی پی 67 کے زیراہتمام دارالسلام میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی ضلعی امیر سردار ظفر حسین تھے۔ اس موقع پر میاں اجمل، یوسف گل، چوہدری سلیم بھی موجود تھے۔ سردار ظفر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس قرآن سب سے بڑا ہتھیار ہے، جس سے دلوں کو فتح کیا جا سکتا ہے، قرآن و سنت کا نظام آزادی و ترقی کا ضامن ہے، جس کے نفاذ کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے 2015ء کو رابطہ عوام مہم کا سال قرار دے کر بڑے پیمانے پر ممبر سازی مہم چلانے کا فیصلہ کیا، اس سلسلے میں 3 اپریل سے 12 اپریل تک عشرہ دعوت منایا جائے گا اور اس دوران ملک بھر سے ایک کروڑ لوگوں کو جماعت کا ممبر بنایا جائے گا، کارکنان گھر گھر جماعت اسلامی کا پیغام پہنچانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کر دیں۔


خبر کا کوڈ: 445549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/445549/عشرہ-دعوت-کے-دوران-ملک-بھر-سے-ایک-کروڑ-لوگوں-کو-جماعت-کا-ممبر-بنایا-جائے-گا-سردار-ظفر-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org