0
Saturday 7 Mar 2015 19:28
پارٹی قیادت ایم کیو ایم کو قاتل کہتی ہے تو دوسری طرف حکومت میں بھی شامل کرتی ہے

پیپلز پارٹی مفاہمت کی سیاست کرتے کرتے بے غیرتی میں داخل ہوگئی ہے، عبدالقادر پٹیل

پیپلز پارٹی مفاہمت کی سیاست کرتے کرتے بے غیرتی میں داخل ہوگئی ہے، عبدالقادر پٹیل
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل بھی ذوالفقار مرزا کی ڈگر پر چل نکلے، پارٹی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے بولے کہ ایک طرف ایم کیو ایم کو قاتل کہتے ہیں، تو دوسری طرف حکومت میں بھی شامل کیا جاتا ہے، رحمان ملک، سلیم مانڈی والا اور لطیف انصاری کو سینیٹر بنانے پر بھی شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کو بتایا جائے انہیں ٹکٹ کیوں دیا، بی بی کی قبر پر بلاول بھٹو کو اکیلا نہ چھوڑنے کی قسم کھائی ہے، پاکستان تحریک انصاف ماڈرن جماعت اسلامی ہے۔ کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنماء عبداللہ مراد کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ رحمان ملک کا فارمولا پی پی ورکرز کو سمجھ نہیں آتا، پیپلز پارٹی مفاہمت کی سیاست کرتے کرتے بے غیرتی میں داخل ہوگئی ہے، ایک طرف کہتے ہیں متحدہ 250 افراد کی قاتل ہے، دوسری طرف انہیں حکومت میں شامل کیا جاتا ہے، تحريک انصاف ماڈرن جماعت اسلامی ہے۔ پارٹی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ اليکشن نہيں لوگوں کے دل جيتو، جس پروگرام ميں جاتا ہوں وزير چلے جاتے ہيں، رحمان ملک، سلیم مانڈی والا اور لطیف انصاری کو سینیٹر بنانے سے کیا فائدہ ہوا، ورکرز کو بتایا جائے کہ انہیں ٹکٹ کیوں دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سینیٹ کا ٹکٹ مانگا تو کہا گیا، بچو! یہ تمہارا کام نہیں، بڑا گیم ہے، تم کیوں اپلائی کر رہے ہو۔
خبر کا کوڈ : 445574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش