0
Sunday 8 Mar 2015 15:21

کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس مقابلہ، گینگ وار کے 3 کارندے ہلاک

کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس مقابلہ، گینگ وار کے 3 کارندے ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کے تین کارندے مارے گئے، تینوں کارندے تیس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں لیاری گینگ وار کے تین کارندے عبدالرحمٰن عرف عرف لمبا، سبحان عرف گرنیڈ اور علی شان عرف شان مارے گئے۔ تینوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے کا مولاشی گروپ سے تھا۔ ہلاک ملزمان تیس سے زائد افراد کے قتل، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک آوان لانچر، سولہ آوان بم، ایک ایس ایم جی اور نائن ایم ایم پستول برآمد کر لی گئی۔
خبر کا کوڈ : 445792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش