0
Sunday 8 Mar 2015 15:59

لیاری گینگ وار کے اہم کردار عزیر بلوچ کے دو شناختی کارڈ، نادرا کا نئا کارنامہ سامنے آگیا

لیاری گینگ وار کے اہم کردار عزیر بلوچ کے دو شناختی کارڈ، نادرا کا نئا کارنامہ سامنے آگیا
اسلام ٹائمز۔ نادرا کا نادر کارنامہ سامنے آگیا، اسے نااہلی کہیں یا رشوت خوری، لیاری گینگ وار کے اہم کردار عزیر جان بلوچ کے دو شناختی کارڈ بنا دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے اہم کردار عزیز بلوچ کے دو شناختی کارڈز بنے ہوئے ہیں، دونوں پر تصویر عزیز بلوچ کی ہے، لیکن کچھ تفصیلات مختلف ہیں، ایک پر نام عزیر علی ہے، تو دوسرا عزیز علی کے نام سے بنوایا گیا ہے۔ ایک شناختی کارڈ پر تاریخ پیدائش انیس سو سستر اور دوسری پر انیس سو تہتر درج ہے۔ دونوں شناختی کارڈ پر رہائشی پتے اور خاندان نمبر مختلف ہیں۔ سوال یہ ہے کہ عزیر بلوچ نے دو ناموں سے شناختی کارڈ کیسے بنوا لئے۔ شناختی کارڈ کیلئے فنگر پرنٹ لازمی ہوتے ہیں، تصویر بھی لازمی ہوتی ہے۔ نادرا کے سسٹم میں عزیز بلوچ کے دو شناختی کارڈ کی نشاندہی کیوں نہ ہوسکی۔ شناختی کارڈ نادرا عملے کی عفلت، نااہلی سے جاری ہوئے یا پھر چند روپوں کی خاطر جانتے بوجھتے شناختی کارڈ جاری ہوا، اس کا فیصلہ تحقیقات کے بعد ہی سامنے آ سکے گا۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے حکام پہلے ہی نادرا کے خلاف پانچ ہزار جعلی شناختی کارڈ کے اجراء کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کے دو شناختی کارڈز نادرا کے سسٹم کیلئے سوالیہ نشان ضرور ہیں۔
خبر کا کوڈ : 445802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش