0
Sunday 8 Mar 2015 17:33

کرم ایجنسی کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، مارچ میں برفباری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

کرم ایجنسی کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، مارچ میں برفباری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے بالائی علاقوں میں گزشتہ روز ہفتہ سے شروع ہونے والی برفباری کل رات تک جاری رہی، رات کو بارہ بجے کے بعد برفباری نے شدت اختیار کی، اور صبح تک فٹوں برفباری ہوئی تھی۔ اگرچہ برفباری کا اصل موسم جنوری اور فروری ہوتا ہے، تاہم اس سال سردیوں کے مہینے نہایت آرام سے اور بالکل خشک گزرے، معمولی معمولی بارشیں ہوئیں، ایک دو مرتبہ برفباری بھی ہوئی تاہم بہت ہی معمولی حد تک۔ جبکہ گزشتہ شب ہونے والی برفباری نے کئی دھائیوں کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں، کیونکہ مارچ کے مہینے اول تو برفباری ہوتی نہیں، اگر ہو بھی جائے تو بہت ہی معمولی حد تک۔ کل کو ہونے والی برفباری بعض علاقوں میں ایک فٹ سے بھی بڑھ چکی ہے۔ حتی کہ زیرین علاقوں میں بھی چھ اینچ سے تجاوز کرچکی ہے۔ 

برفباری کی وجہ سے موسم ابتدائی طور پر نہایت ٹھنڈا ہوگیا ہے، تاہم ماہرین زراعت کے مطابق برفباری سے ایک طرف تو فصلوں کو نہایت فائدہ پہنچتا ہے جبکہ دوسری طرف برفباری ایک طرح سے پانی کا ذخیرہ ہوتا ہے۔ جو گرمیوں میں پگھل کر زیرین علاقوں کے کام آتی ہے۔ چنانچہ برفباری علاقے کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 445823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش