QR CodeQR Code

چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، کوشش ہے متفقہ امیدوار لایا جائے، شیری رحمان

9 Mar 2015 01:13

اسلام ٹائمز: عالمی یوم خواتین کے ایک سیمینار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے معاملے کو جمہوری انداز میں حل کرے گی، اس حوالے سے فیصلہ اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے جلد کرلیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی سینئر نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر پیپلز پارٹی اپنی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کررہی ہے اور کوشش ہوگی کہ متفقہ امیدوار لایا جائے۔ اتوار کو مقامی ہوٹل میں عالمی یوم خواتین کے ایک سیمینار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین کے علاوہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر بھی اتحادیوں سے مشاورت ہوسکتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کا بھی حق ہے کہ وہ اس حوالے سے مشاورت کرے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے معاملے کو جمہوری انداز میں حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے فیصلہ اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے جلد کرلیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 445880

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/445880/چیئرمین-سینیٹ-کے-معاملے-پر-اتحادی-جماعتوں-سے-مشاورت-جاری-ہے-کوشش-متفقہ-امیدوار-لایا-جائے-شیری-رحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org