0
Monday 9 Mar 2015 08:15

نائجیریا، بوکوحرام کا داعش سے باقاعدہ وابستگی کا اعلان

نائجیریا، بوکوحرام کا داعش سے باقاعدہ وابستگی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ افریقہ کے شورش زدہ ملک نائجیریا میں برسرپیکار مسلح تنظیم بوکوحرام نے داعش سے وابستگی کا باقاعدہ اعلان کر دیا، بوکوحرام پہلے القاعدہ سے منسلک تھی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بوکو حرام کے سربراہ ابوبکر شیکاؤ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے آڈیو پیغام میں داعش سے اپنی وابستگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی سے وفاداری کا عہد کرتے ہیں کیونکہ یہ ایک مذہبی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پیش رفت سے اللہ کے دشمن غضب میں مبتلا ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ابوبکر شیکاؤ نے دولتِ اسلامیہ کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو خلیفہ کہہ کر مخاطب کیا تھا، تاہم انہوں نے تنظیم کے ساتھ وابستگی کا اعلان نہیں کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 445889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش