QR CodeQR Code

اسلامک تھنک ٹینکس فورم کا چھٹا اجلاس، مسلم ممالک کو لاحق خطرات پر غور و خوض

9 Mar 2015 09:23

اسلام ٹائمز: اجلاس میں مسلم ممالک کو لاحق غیر روایتی خطرات، ڈیفنس اور سپیس انڈسٹری میں قریبی تعاون، انسانی سمگلنگ اور ایٹمی پھیلاو سے روک تھام سے متعلقہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے اسلامک تھنک ٹینکس فورم کے چھٹے اجلاس میں بھرپور شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مسلمان ممالک سے متعلقہ ایشوز کو باہمی تعاون سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ اتوار کو اسلامک تھنک ٹینکس کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھنک ٹینک فورم آف اسلامک کنٹریز کا نیا نام ورلڈ اسلامک فورم پر اتفاق ہو گیا ہے، جس کا عالمی سیکرٹریٹ استنبول جبکہ علاقائی سیکرٹریٹ کے لئے چائنہ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے اسلام آباد کو منتخب کر لیا گیا ہے، ورلڈ اسلامک فورم کو قیام عمل میں لانے کے لئے ایکشن پلان کی تیاری کی ذمہ داریاں مشاہد حسین اور ترک ادارے تصام کے چیئرمین سلمان سی نسے کو سونپی گئیں ہیں۔ قبل ازیں صدر ممنون حسین نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات دینے والے مختلف مسلم ممالک کے افراد میں ایوارڈ تقسیم کئے۔ آرمی چیف کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالہ سے ایوارڈ دیا گیا۔ اجلاس میں مسلم ممالک کو لاحق غیر روایتی خطرات، ڈیفنس اور سپیس انڈسٹری میں قریبی تعاون، انسانی سمگلنگ اور ایٹمی پھیلاو سے روک تھام سے متعلقہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فورم رواں برس ستمبر میں کوالالپور میں مسلم وومن سمٹ بھی منعقد کرائے گا۔ جبکہ اگلے ورلڈ اسلامک فورم کے اگلے اجلاس کی میزبانی کا شرف تہران کو حاصل ہوگا۔ فورم کے اجلاس مشیر وزیراعظم برائے خارجہ سرتاج عزیز نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 445898

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/445898/اسلامک-تھنک-ٹینکس-فورم-کا-چھٹا-اجلاس-مسلم-ممالک-کو-لاحق-خطرات-پر-غور-خوض

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org